سندھ ہائیکورٹ،پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر میں آتشزدگی

سندھ ہائیکورٹ،پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر میں آتشزدگی

  



کراچی(آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے آفس میں آگ لگ گئی پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے آفس میں آگ لگنے سے دفتر کا فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ آگ سے لاکھوں روپے کا ملٹی میڈیا پراجیکٹر، ایل سی ڈی، کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی جل گیا جبکہ دفتر میں پڑا مقدمات کا رییارڈ جلنے کے خدشے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس پر مکمل قابو پالیا گیا ہے اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سندھ ہائیکورٹ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر