وفاق میئر کرچی کو پانچ اور میئر حیدر آباد کو ایک ارب فراہم کریگا: گورنر سندھ
کراچی(آئی این پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے تمام ترمطالبات مانے جارہے ہیں۔منگل کوگورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں، ان کے تمام ترمطالبات مانے جارہے ہیں، تاہم ایم کیو ایم سے طے شدہ ایجنڈے پربات ہوئی ہے اوروزارتوں کے لین دین پر بات نہیں ہوئی۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کی اپنی خواہش ہے کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ترقیاتی پیکیج دیں، میئرکراچی کو 5 ارب روپے اورمئیرحیدرآباد کو ایک ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔گورنرسندھ نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی پر میں صرف رابطے کا ذریعہ تھا تاہم آئی جی کے معاملے پراگربات چیت کرلی جائے تومعاملہ آسانی سے حل ہوجائے گا۔گورنرسند نے مزید کہا کہ سوشل ڈویلپمنٹ کے لئے وفاقی حکومت نے جتنے کام کئے ہیں وہ کسی حکومت نے نہیں کئے۔
گورنر سندھ