ریلوے سگنل کرپشن کیس 5 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

ریلوے سگنل کرپشن کیس 5 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے 55 کروڑ روپے کے ریلوے سگنل کرپشن کیس میں ملوث 5ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ہے،اعدالت نے ملزموں کوآئندہ سماعت پردوبارہ پیش کرنے کا حکم دیاہے،احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دوران تحقیقات ملزمان کی الیکٹرک سگنل پراجیکٹ میں آپس کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی کرپشن منظر عام پر آئی۔میسرز ایکوی ناکس کی جانب سے فراہم کئے گئے آلات کی مالیت 38 کروڑ روپے ظاہر کی گئی جبکہ ان آلات کی اصل قیمت 9 کروڑ 70 لاکھ تھی۔

ریلوے سگنل

مزید : صفحہ آخر