حکومت کا آئی ایم ایف سے ٹیکس ہدف میں 350ارب کمی پر تبادلہ خیال 

حکومت کا آئی ایم ایف سے ٹیکس ہدف میں 350ارب کمی پر تبادلہ خیال 

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف وفد اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور شروع ہو گیا جس میں ٹیکس ہدف میں 350 ارب روپے کمی پر بات چیت کے علاوہ گذشتہ سہ ماہی کے اہداف اور محاصل کا جائزہ لیا جائے گا، منی بجٹ کے حوالے سے بھی غور کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کو بتایا جائے گا کہ 5238 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل نہیں ہو سکتا، 4800 ارب سے زیادہ ٹیکس ہدف حاصل نہیں کر سکتے۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ایف بی آر حکام ٹیکنیکل مذاکرات بھی کریں گے، وفد کو ممبر پالیسی ایف بی آر حامد عتیق سرور بریفنگ بھی دیں گے۔

آئی ایم ایف 

مزید : صفحہ اول