نوبل انعام یافتہ ملالہ اور شہزاد رائے کی شطرنج کھیلتے تصویر وائرل

نوبل انعام یافتہ ملالہ اور شہزاد رائے کی شطرنج کھیلتے تصویر وائرل

  



اسلام آباد (این این آئی)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور پاکستان کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی شطرنج کا کھیل کھیلنیکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں شہزاد رائے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ہیں اور دونوں شطرنج کھیل رہے ہیں۔شہزاد رائے نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ملالہ جلدی سیکھنے والی ہیں یا شاید میں ایک اچھا اْستاد ہوں۔گلوکار کی اِس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ کرکے بتایا کہ واقعی میں شہزاد رائے بہترین استاد ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ملالہ جلدی سیکھنے والی ہیں اور آپ ایک زبردست استاد ہیں، ماشااللہ۔فائزہ امجد نامی صارف نے شہزاد رائے سے پوچھا کہ ’شطرنج میں کون جیتا؟۔واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی دْنیا کی کم عْمر ترین نوبل انعام یافتہ ہیں اور اْن کا نام برصغیر کے 100 ذہین ترین افراد میں بھی شامل ہے، شہزاد رائے کا شمار پاکستان کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے اور اِس کے علاوہ شہزاد رائے سماجی کارکن بھی ہیں۔

ملالہ اور شہزاد رائے

مزید : صفحہ اول