میران شاہ کے دکانداروں کا معاوضہ کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج جاری

میران شاہ کے دکانداروں کا معاوضہ کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے میرنشاہ بازار کے دکانداروں نے معاوضہ کی عدم ادئیگی کے خلاف چھٹیں روز صووبائی اسمبلی کا رخ کر ے احتجاجی دھرنا دیا جبکہ مظاہرین کیساتھ حکومت کے کسی نمائندے نے تا حال مذاکرات کرنے کی کوشش نہیں کی ہے مظاہرین نے دھمکی دی کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دھرنا جاری رکھیں گے او ر ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے بھی دھرنا دینگے۔صوبائی اسمبلی کے سامنے کسی بھی ہنگامی صورتہال سے نمٹنے کیلئے پولیس ک بھاری نفری تعینات ہے۔مظاہرے کی قیادت ترجمان ایگزیکٹیو کمیٹی عبد الجلیل نے کی مظاہرے میں جمال الدین،ڈاکٹر عمران،سیف اللہ،زانگ گل، سحی الرحمان اور کثیر تعداد میں دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔مظاہرے میں مظاہرین نے آپریشن ضرب عضب کے دوران میران شاہ میں بازار کے مسما ر ہونے سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کا مطالبا ت کے حق میں حکومت پاکستان کے خلاف نعرے لگائے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبد الجلیل وزیرنے کہا کے آپریشن ضرب عضب کے دوران میران شاہ بازار کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا تھا جس کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں اس سلسلے میں کیس کیا گیا تھا جو ہمارے حق میں فیصلہ کے ساتھ ساتھ ٹی او آر بنائی گئی جو دونوں فریقین کے درمیان رابطہ رکھنے اور مسائل کے حل کا زریعہ تھی۔جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ فی مرلہ پینتالیس لاکھ اور پینتیس سو مربع سکو ئر فٹ کا کہا گیا جو بعد میں اس وقت کے موجودہ ڈی سی نے پینتالیس کی جگہ پندرہ لاکھ اور مربع سکوئر فٹ کی جگہ فی دکان تین لاکھ دینے کا اعلان کیا جو ہم تمام افراد نے مشترکہ طور پر مسترد کر دیااور اس کے بعد عرصہ درازگزرنے کے بعد بھی کوئی عمل درامد نہ ہونے کی صورت میں مجبوراٗ ہم لوگ گزشتہ پینتا لیس دنو ں نے بنو ں اور اب چھ دنوں سے پشاور میں احتجاج پر مجبور ہوئے انھو ں نے کہا کہ بڑ ے افسو س کی بات ہے کہ اب تک ہمارے ساتھ کسی حکومتی نمائندے یا صوبائی وزیر نے رابطہ نہیں کیا انھو ں نے کہا کہ ہمارا احتجاج لا محدود مدد تک جاری رہے گا اور اگر اس پر بھی کوئی شنوائی نہ ہوئی تووزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینے سمیت اسلام آباد کا رخ کرینگے۔

مزید :

صفحہ اول -