یوم کشمیر: پاک فوج نے خصوصی نغمہ جاری کردیا

یوم کشمیر: پاک فوج نے خصوصی نغمہ جاری کردیا
یوم کشمیر: پاک فوج نے خصوصی نغمہ جاری کردیا

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے کشمیر ڈے کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آج دنیا بھر میں کشمیر ڈے منایا جارہا ہے، بھارتی فوج کی بربریت تلے زندگی گزارنے والے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کےلئے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ مقبوضہ وادی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے آج بھی گونج رہے ہیں۔

کشمیر کی آواز بنتے ہوئے آئی ایس پی آر نے یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا۔

نغمے کے بول کچھ یوں ہیں

” ہے جاگ اٹھی وادی ساری۔۔۔کر فکر ذرا اپنے تو انجام کی“

”منزل میری آزادی ہے۔۔۔ پرواہ نہیں چاہے جاتی ہے جان بھی“

”کشمیر ہوں میں، کشمیر ہوں میں۔۔۔شہ رگ پاکستان کی“

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی