دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے نہیں روک سکتی ،صدرآزادکشمیر

دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے نہیں روک سکتی ،صدرآزادکشمیر
دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے نہیں روک سکتی ،صدرآزادکشمیر

  



مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرآزادکشمیر سردار مسعود خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے نہیں روک سکتی ۔

صدرآزادکشمیر سردارمسعود خان نے اپنے پیغام میں ہے کہ کشمیرمیں نوجوانوں کاقتل عام کیاگیا بچوں کو اغوا کیا گیا،9 لاکھ بھارتی قابض فوج کشمیریوں کو دہشتگردی کانشانہ بنا رہی ہے،کشمیریوں کا ساتھ دینے پر پاکستانی عوام کے مشکور ہیں ۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کاکہنا ہے کہ پانچ اگست کے بعداقدامات کشمیریوں نے مسترد کردیئے ،کشمیری عوام نے بھارتی مظالم کے سامنے سر نہیں جھکایا،راجہ فاروق حیدر کاکہنا ہے کہ کشمیر کے عوام نے بھارتی مظالم پر سرفخر سے بلند رکھا۔

مزید : قومی /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد