بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے،چیئرمین ...
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے،مقبوضہ کشمیر پر ناجائز بھارتی قبضہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،مسلح افواج مشکل کی گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم یکجہتی کشمیرحق خودارادیت کے پختہ عزم کی یاددلاتا ہے،7دہائیوںسے زائدگزرنے کے باوجودکشمیری بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں،کشمیراورپاکستان نظریاتی اورمعاشرتی اعتبارسے لازم و ملزوم ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ9لاکھ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرپر غیر قانونی قبضہ کیا ہے،کشمیری مسلمانوں نے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو اپنے خون سے تحریر کیا ہے،مقبوضہ کشمیر پر ناجائز بھارتی قبضہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور دہشت گردی کی نئی مثالیں قائم کیں،مسلح افواج مشکل کی گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔