سٹینڈرڈ ماڈل سکول کا سالانہ فن فیئر،والدین کی بھرپورشرکت،طلبانے شاندار ٹیبلو پیش کئے

سٹینڈرڈ ماڈل سکول کا سالانہ فن فیئر،والدین کی بھرپورشرکت،طلبانے شاندار ...
سٹینڈرڈ ماڈل سکول کا سالانہ فن فیئر،والدین کی بھرپورشرکت،طلبانے شاندار ٹیبلو پیش کئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹینڈرڈ ماڈل سکول (ایس ایم ایس )کی جانب سے سالانہ فن فیئرایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا اور ان کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ایونٹ میں طلبا نے پاک فوج اور یوم یکجہتی کے کشمیرکے حوالے سے ٹیبلو پیش کئے جبکہ مقامی گلوکاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹینڈرڈ ماڈل سکول (ایس ایم ایس )کی جانب سے سمن آباد ڈونگی گراﺅنڈ میں سالانہ فن فیئرکاانعقاد کیا گیا ، ایونٹ میں طلبا اور ان کے والدین بڑی تعداد میں شریک ہوئے،تقریب میں چیئرمین سٹینڈرڈ ماڈل سکول عثمان امجدبھٹی ،ان کی اہلیہ ، اچھرہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

تقریب میں بچوں کیلئے میجک شو ، پتلی تماشہ اور میوزک کا بھی اہتمام کیا گیاجبکہ بچوں اور والدین کیلئے کھانے پینے کیلئے سٹال بھی لگائے گئے ،تقریب میں بچوں نے افواج پاکستان اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف ٹیبلو پیش کئے گئے جس سے بچے اور ان کے والدین بہت لطف اندوز ہوئے،تقریب میں میوزیکل چیئراور دیگر مقابلے میں بھی ہوئے جن میں بچوں کے والدین اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی اور تقریب کا مزہ دوبالا کردیا،سالانہ فن فیئرمیں چھوٹے بچوں اور بچیوں نے خوبصورت ملبوسات کی نمائش بھی کی،بچوں نے اپنے چھپی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا،تقریب میں بچوں اور ان کے والدین کو مختلف تحائف بھی دیئے گئے ۔

چیئرمین سٹینڈرڈ ماڈل سکول عثمان امجد بھٹی نے تقریب کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے تقریب کے شرکا کاشکریہ اداکیا،تقریب کے اختتام پر شرکا میں بذریعہ قرعہ اندازی انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور