معروف بھارتی اداکارہ کروناوائرس کے ’خاتمے ‘کیلئے چین پہنچ گئیں

معروف بھارتی اداکارہ کروناوائرس کے ’خاتمے ‘کیلئے چین پہنچ گئیں
معروف بھارتی اداکارہ کروناوائرس کے ’خاتمے ‘کیلئے چین پہنچ گئیں

  



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک ایسے وقت میں جب دنیابھرکے سائنسدان قاتل کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت بھی کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے میدان میں آگئی ہیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں راکھی ساونت نے کہا کہ ’ دوستو ابھی میں فلائٹ میں ہوں اورمیں جا رہی ہوں چین،یہ جو وائرس ہے نہ کرونا وائرس، اسے مارنے،میرے ساتھ میرے بہت سارے سپاہی بھی ہیں‘ راکھی نے کہا کہ میں چین جارہی ہوں ،سارے وائرس کو ختم کرکے آوں گی، پریشان نہ ہوں اب کوئی بیمار نہیں ہوگا۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہامودی جی میں چین جار ہی ہوں سارے وائرس کو ختم کرنے دعاکرنا۔انہوں نے کہاوہ ناسا(خلائی ادارہ) سے ایسی دوا لے کر جارہی ہیں جو وائرس کو مار دے گی۔

View this post on Instagram

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on

ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران ایئر ہوسٹس کی مداخلت پر راکھی نے ویڈیو بنانا تو روک دیا تاہم تھوڑی دیر بعد ان کی ویڈیو میں مزید دکھایاگیاہے کہ وہ ایک ایسے ہال میں ہیں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے ماسک پہن رکھے رہیں۔سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی اس ویڈیو پر لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

یاد رہے چین میں پھیلے خطرناک ترین کرونا وائرس سے اب تک چار سو نوے افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ چین سے باہر بھی دوہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے ایک کا تعلق فلپائن جبکہ دوسرے کا ہانگ کانگ سے ہے اور ان دونوں نے ووہان کا سفر کیاتھا۔حکام نے بتایا ہے کہ کل مزید 3ہزار887افرادمیں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد کل تعداد24ہزار324 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید : تفریح