خواہش پوری نہ ہونے پر لاہور میں دیور نے بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

خواہش پوری نہ ہونے پر لاہور میں دیور نے بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
خواہش پوری نہ ہونے پر لاہور میں دیور نے بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے ساندہ میں جائیداد کے تنازع پر دیور نے اپنی جواں سالہ بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ لاہور کے علاقے ساندہ میں اورنگزیب نامی نوجوان اپنی بھابھی فریدہ بی بی سے مکان کی ملکیت حاصل کرنے کیلئے دباﺅ ڈال رہا تھا تاہم اس دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور تکرار کے بعد نوجوان نے پستول نکالی اور فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی جبکہ ملزم وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر ملزم کی گرفتار ی کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے اور چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید : جرم و انصاف