یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد پہنچ گئے

یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد پہنچ گئے
یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد پہنچ گئے

  



مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفرآباد پہنچ گئے،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا،وزیراعظم عمران خان کو مظفرآباد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پوروزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم پاکستان کے اصولی موقف سے کشمیری نمائندوں کو آگاہ کریں گے ،وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے ۔وزیراعظم عمران خان جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد