ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی،قیدیوں کے کشمیری عوام کے حق میں نعرے بازی

ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی،قیدیوں کے ...
ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی،قیدیوں کے کشمیری عوام کے حق میں نعرے بازی

  



شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ،جیل سپرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں ریلی جیل حدود کے اندر سے نکالی گئی ،جیل میں قید بچوں اور دیگر ملزموں نے کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگائے۔

جنت نظیر وادی کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے،اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے آج پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے،سیمینارز میں شرکا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں منعقد کی جائے گی جس میں کشمیر کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے، دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں بھی آج کے دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، حکومت کی جانب سے سفارتخانوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دوسرے ممالک کو خطوط لکھیں۔

وہیں شیخوپورہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا اورہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی ،ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں، حوالاتیوں نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی،جیل سپرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں ریلی جیل حدود کے اندر سے نکالی گئی ،جیل میں قید بچوں اور دیگر ملزموں نے کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ