پاکستان ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے،یوم کشمیر کامقصد عالمی برادری کو بھارت کا چہرہ دکھانا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے،یوم کشمیر کامقصد عالمی برادری ...
پاکستان ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے،یوم کشمیر کامقصد عالمی برادری کو بھارت کا چہرہ دکھانا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا،یوم کشمیر کامقصد عالمی برادری کو بھارت کا چہرہ دکھانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے کطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا کشمیر کے ساتھ خاص رشتہ ہے،مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاوَن کو 185روز گرچکے ہیں،پاکستان ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کامثالی مقدمہ لڑا،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیاتھا،یوم کشمیر کامقصد عالمی برادری کو بھارت کا چہرہ دکھانا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور