کرونا وائرس پھیلنے کی افواہ پر شہری کیخلاف مقدمہ درج، نئی تاریخ رقم

کرونا وائرس پھیلنے کی افواہ پر شہری کیخلاف مقدمہ درج، نئی تاریخ رقم
کرونا وائرس پھیلنے کی افواہ پر شہری کیخلاف مقدمہ درج، نئی تاریخ رقم

  



چترال (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں کورونا وائرس کی مبینہ افواہ پھیلانے کے الزام میں ایک شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔شہری کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کو طبیعت اچانک بگڑ جانے پر خود ہسپتال پہنچایا اور انتظامیہ کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر مکمل ٹیسٹ اور چیک اپ کا مشورہ دیا تھا۔

دروش پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ارشاد نے پیٹ میں درد کے زیرِ علاج ایک چینی باشندے کو کورونا کا مریض بتایا، بغیر اجازت ہسپتال میں اس کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی اور یہ خبر بھی پھیلائی کہ وہ حال ہی میں چین سے واپس آیا ہے۔

پولیس کے مطابق افواہ پھیلانے کے الزام میں مذکورہ شہری ارشاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری طرف ارشاد نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے، اس کا کہنا ہے کہ مرکزی بازار میں گزشتہ دنوں چینی باشندے کی طبیعت اچانک بگڑ جانے پر وہ زمین پر گر گیا تھا جس پر اس نے خود چینی باشندے کو ہسپتال پہنچایا تھا اور انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر اس کا مکمل چیک اپ کیا جائے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /چترال