کشمیری عوام ظلم و بربریت کےخلاف جہاد کررہے ہیں،گورنر پنجاب چودھری سرور

کشمیری عوام ظلم و بربریت کےخلاف جہاد کررہے ہیں،گورنر پنجاب چودھری سرور
کشمیری عوام ظلم و بربریت کےخلاف جہاد کررہے ہیں،گورنر پنجاب چودھری سرور

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ کشمیری عوام ظلم و بربریت کے خلاف جہاد کررہے ہیں،کشمیری عوام دراصل ہماری جنگ لڑرہے ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ بانی پاکستان قائداعظم نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قراردیاتھا،کشمیری عوام حق خودارادیت کیلئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے،مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خورونوش کی قلت ہے۔

گورنرپنجاب چودھری سرور نے کہا کہ کشمیری عوام دراصل ہماری جنگ لڑرہے ہیں،کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں،عالمی برادری کشمیری میں بھارتی مظالم کی مذمت کررہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور