کے پی حکومت نے پشاور بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کی نئی تاریخ دیدی

کے پی حکومت نے پشاور بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کی نئی تاریخ دیدی
کے پی حکومت نے پشاور بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کی نئی تاریخ دیدی

  



پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تکمیل کی ایک اور تاریخ دیدی۔ تحریک انصاف کے رہنما اور کے پی کے کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آرٹی منصوبے کی تکمیل میں ابھی بھی کافی مشکلات ہیں،منصوبہ اپریل میں مکمل ہوجائیگا۔

اس سے قبل صوبائی وزیر نے پشاور بی آر ٹی منصوبہ مارچ میں مکمل ہونے کا بتایا تھا۔ شوکت یوسف زئی نے کہاکہ ہم نے سپریم کورٹ میں بتایا ہے کہ بی آر ٹی پر کام جاری ہے اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 2021 تک کا معاہدہ ہے اور اگر کوئی انکوائری شروع ہوئی تو کام رک جائیگا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک مرتبہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے پھر اسکے بعد جو ادارہ چاہے اس پر تحقیقات کرلے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور