پی آئی اے کی یوم کشمیرپر مسافروں کیلئے انوکھی پیشکش،مسافروں کی کشمیری چائے اورپلاﺅ سے تواضع

پی آئی اے کی یوم کشمیرپر مسافروں کیلئے انوکھی پیشکش،مسافروں کی کشمیری چائے ...
پی آئی اے کی یوم کشمیرپر مسافروں کیلئے انوکھی پیشکش،مسافروں کی کشمیری چائے اورپلاﺅ سے تواضع

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے، پی آئی اے کی جانب سے دوران پرواز کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور طریقے سے یکجہتی کااظہارکیاگیا۔

پی آئی اے کی جانب سے یوم کشمیرپر مسافروں کیلئے انوکھی پیشکش کی گئی ہے،قومی ایئرلائن نے یوم کشمیرپرمسافروں کی تواضع کیلئے کشمیری چائے اورپلاﺅ کا انتظام کیا ،کشمیری چائے اور پلاﺅ پی آئی اے کی تمام پروازوں میں پیش کئے جائیں گے ۔

قومی ایئرلائن میں مسافروں نے کشمیری جھنڈالہر ائے اورکشمیرمانگتا ہے آزادی،کشمیر بنے گا پاکستان،کے نعرے لگائے، ،پی آئی اے کا کہناہے کہ ہم اورپوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد