کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی ،فردوس عاشق اعوان نے قراردادیں اقوام متحدہ کے دفترجمع کرادیں

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی ،فردوس عاشق اعوان نے قراردادیں اقوام متحدہ کے ...
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی ،فردوس عاشق اعوان نے قراردادیں اقوام متحدہ کے دفترجمع کرادیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان ریلی کی صورت میں اقوام متحدہ دفتر کے پہنچ گئیں ،معاون خصوصی نے مسئلہ کشمیر سے متعلق قراردادیں اقوام متحدہ کے نمائندے کو پیش کیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی دالحکومت اسلام آبادمیںیوم کشمیرپر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ،فردوس عاشق اعوان قراردادجمع کرانے اقوام متحدہ کے دفترپہنچ گئیں ،خواتین ارکان پارلیمنٹ اور بچے بھی معاون خصوسی اطلاعات کے ہمراہ ہیں ،معاون خصوصی نے قراردادیں اقوام متحدہ کے نمائندے جولین ہارنر کو پیش کردی

یادداشت میں کہاگیا ہے کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے ،مسئلہ کشمیر کاپرامن حل اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ،کشمیری مسئلہ کشمیر بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد چاہتے ہیں ،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیربارے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد