علی پور میں آپس کے جھگڑے کے بعد جڑواں بہنوں نے خود کشی کر لی

علی پور میں آپس کے جھگڑے کے بعد جڑواں بہنوں نے خود کشی کر لی
علی پور میں آپس کے جھگڑے کے بعد جڑواں بہنوں نے خود کشی کر لی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں آپس کے جھگڑے کے بعد جڑواں بہنوں نے خود کشی کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے فتح پور جنوبی میں 16 سالہ جڑواں بہنوں طاہرہ اور سمیرا میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر دونوں بہنوں نے زرعی سپرے پی کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال علی پور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جڑواں بہنوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید : جرم و انصاف