جہانگیر پارک سے بچے کو کیوں اغواءکیا ؟ اغواءکار ماں اور باپ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

جہانگیر پارک سے بچے کو کیوں اغواءکیا ؟ اغواءکار ماں اور باپ نے ایسا انکشاف کر ...
جہانگیر پارک سے بچے کو کیوں اغواءکیا ؟ اغواءکار ماں اور باپ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جہانگیر پارک سے بچے کو اغواءکرنے والے ملزمان نے ابتدائی بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ، ظالم ماں باپ نے بچے کی خواہش پوری کرنے کیلئے دوسروں کا بچہ اغواءکیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے ابتدائی بیان میں انکشاف کیاہے کہ 9 سال کا روحان اکلوتا تھااور بھائی کیلئے زد کرتا تھا ، رخسانہ کی شوہر سے طلاق کے بعد ملزم سے شادی ہوئی تھی ، بچے کی ضد پوری کرنے کیلئے دوسرا بچہ اغواءکرنے کا سوچا ، سدیس کو اغواءکے بعد جینسٹر گوٹھ میں مکان پر رکھا تھا ، سدیس کو روحان سے مانوس کرنے کی کوشش کی اور اس کا خیال رکھا ۔

پولیس نے گزشتہ روز جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواءکار ماں باپ کو گرفتار کر لیا تھا اور حکام کا کہناہے کہ ملزمان کا ابتدائی بیان ریکارڈ ہو گیاہے تاہم مکمل بیان کل تحریرکیا جائے گا ، ملزمان کے ہمراہ بچے ، والد کا ڈٰ این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا ، دیکھا جائے گا کہ نو سال کا روحان بھی ملزمان کا اپنا بچہ ہے یا کسی اور کا ۔

مزید : قومی