کشمیری عوام نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی
عمرکو ٹ (سید ریحان شبیر )کشمیری عوام نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستانی قوم ہمیشہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے آج ڈپٹی کمشنر آفیس عمرکوٹ سے پریس کلب عمرکوٹ تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی گی ریلی میں عمرکوٹ ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے افسران،گورنمنٹ بوائز اور گرلزڈگری کالج کےطلبہ سمیت مختلف سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں کے طالب علموں، سول سوسائٹی، این جی اوز، مختلف مکتب فکر کے علماء اکرام اور معزیز شہریوں کے ہمراہ ایک بڑی واک ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں پاک افواج کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے بھارت مخالف نعرے بھی لگائے گےانہوں نے کہا کہ آج 05فروری کو اظہار یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی کو ظاہر کرنا ہے اور ان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلانا ہے کہ پاکستانی قوم بھی کشمیر کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کا حق ان کا بنیادی حق ہے اور انہیں ان کی خود ارادیت اور آزادی دلانے کے لیے پاکستان کی پوری قوم ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہے۔
اس موقع پر سماجی رہنما کامریڈ رسول بخش رحمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پورے ملک کی طرح صوبہ سندھ اور اہلیان عمرکوٹ کے عوام کشمیری عوام کی جدوجہد میں برابر کے شریک ہیں اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اس سے قبل ڈپٹی کمشنر آفیس عمرکوٹ میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی دریں اثناء عمرکوٹ ضلع بھر ساماروپتھورو کنری سمیت تمام چھوٹے بڑے علاقوں میں مختلف مذہبی جماعتوں جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمٰن،جماعت اسلامی وغیرہ نے ریلیاں نکالی عمرکوٹ تھربازار سے پریس کلب تک جمیعت علمائے اسلام ف نے ایک بہت بڑی کشمیری مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کےلیے بڑی ریلی نکالی ۔
پریس کلب عمرکوٹ کےسامنے ریلی سے خطاب کرتےہوئےجمیعت علمائے اسلام ف کے ضلعی امیر مولانا نورمحمد قرانی،علامہ یعقوب نعمانی،مفتی حماد اللہ،وغیرہ نےخطاب کرتےہوئے کہا کہ انشاءاللہ کشمیرمیں بہت جلدآزادی کا سورج طلوع ہوگامظلوم کشمیریوں پر مودی سرکار بھارتی فوج کےمظالم کے خلاف عالمی دنیاکی بےحسی اور خاموشی قابل مذمت ہے پاکستان سمیت دنیابھرکےمسلمان اپنے کشمیری بھائیوں کےساتھ ہے ریلی کے آخر میں کشمیر بنےگا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے عمرکوٹ گونج اٹھا.