بلال آصف نے قومی ٹیم میں واپسی کیساتھ ہی یاسر شاہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

بلال آصف نے قومی ٹیم میں واپسی کیساتھ ہی یاسر شاہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
بلال آصف نے قومی ٹیم میں واپسی کیساتھ ہی یاسر شاہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر بلال آصف نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شمولیت کے موقع سے فائدہ اٹھا کر ٹیسٹ ٹیم میں جگہ پکی کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آف سپنر بلال آصف کا کہنا ہے کہ ایک سال بعد ملنے والے موقع کو یادگار بنانا چاہتا ہوں اس لئے سخت محنت کرتے ہوئے اپنا انتخاب درست ثابت کرنے کی کوشش کروں گا، بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے سٹروکس کھیلنا پسند کرتا ہوں لیکن میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچ کی طرح اس بار موسم کی مداخلت نہیں ہو گی اورشائقین کو اچھی کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا بھرپور موقع ملے گا۔

بلال آصف نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کو اپنے ہم وطنوں کے سامنے کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا،نوجوان کھلاڑیوں کو بھی آگے بڑھنے کی تحریک ملے گی۔

مزید : کھیل