کیا چین سے فضائی آپریشن واقعی معطل کر دیا گیاہے ؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی

کیا چین سے فضائی آپریشن واقعی معطل کر دیا گیاہے ؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی
کیا چین سے فضائی آپریشن واقعی معطل کر دیا گیاہے ؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان وزارت قومی صحت نے چین سے فضائی آپریشن کی بندش سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ چین سے پروازوں کی پابندی کا تاحال فیصلہ نہیں ہواہے ، چین سے پروازیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی ۔

یاد رہے کہ چین کے صوبے ” ہوبے “ کے دارلحکومت ووہان میں کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے سے اب تک 490 افراد جان کی بازی ہار چکے ہین جبکہ 17 ہزار سے زائد متاثرہ ہیں جن کا علاج جاری ہے ۔متعدد ممالک نے چین میں سے اپنے شہریوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیاہے جبکہ پاکستان کے بھی متعدد شہری اس وقت چین میں موجود ہیں ۔

مزید : قومی