ایشیاءکپ کی میزبانی سے متعلق فیصلے کا اختیار کسے دیدیا گیا؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

ایشیاءکپ کی میزبانی سے متعلق فیصلے کا اختیار کسے دیدیا گیا؟ مداحوں کیلئے بڑی ...
ایشیاءکپ کی میزبانی سے متعلق فیصلے کا اختیار کسے دیدیا گیا؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز نے ایشیاءکپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلے کا اختیار چیئرمین احسان مانی کو دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف گورنرز نے ایشیاءکپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلے کا اختیارچیئرمین پی سی بی احسان مانی کودیدیا ہے جو اس حوالے سے بورڈ کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جلد ہی ایک تجویز ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) کے اجلاس میں پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آف گورنرز کو بتایا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹس کی میزبانی سے متعلق اپنی دلچسپی کے بارے میں مارچ میں آگاہ کرے گا جبکہ اجلاس میں میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے 1.4ملین روپے کامختص بجٹ بھی منظور کیا گیا۔

واضح رہے کہ 48 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ایم سی سی کی ٹیم 13 سے 19 فروری تک پاکستان شاہینز، لاہور قلندرز، ناردرن اور ملتان سلطانز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

مزید : کھیل