نوازشریف نے اپنا آپریشن معطل کر وا دیا کیونکہ ۔۔۔ ڈاکٹر عدنان نے حیران کن بیان جاری کر دیا

نوازشریف نے اپنا آپریشن معطل کر وا دیا کیونکہ ۔۔۔ ڈاکٹر عدنان نے حیران کن ...
نوازشریف نے اپنا آپریشن معطل کر وا دیا کیونکہ ۔۔۔ ڈاکٹر عدنان نے حیران کن بیان جاری کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )زندگی اور موت کی کشمکش لیکن مریم نواز کے بغیر نوازشریف نے آپریشن معطل کروا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ جمعرات کو نوازشریف کی کارنری انٹر وینشن ہونا تھی لیکن مریم نوازشریف کے نہ پہنچنے پر انہوں نے آپریشن موخر کر ا دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی خواہش تھی کہ مریم نواز ہسپتال میں ان کے ہمراہ ہوں ۔

اس معاملے پر وفاقی وزیر ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ ملک سے جارہے تھے تو میں نے اس وقت بھی آواز اٹھائی ، ووٹرز سپورٹرز ناراض ہیں کیونکہ جن کا احتساب ہونا چاہیے وہ باہر جار ہے ہیں ، نوازشریف اگر بیمار ہیں تو اللہ انہیں صحت دے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ان کی فیملی نے کیا لگتا ہے کہ ملک سے فرار کا پلان تھا ،مریم نواز کو اگر جانا ہے تو پلی بارگین کر لیں ، لگتا ہے کہ پاکستان میں دو قوانین ہیں ، تاریخ نکل گئی ، نوازشریف واپس آ رہے ہیں نہ ہی شہبازشریف ۔

مزید : اہم خبریں /قومی