اسد عمر کابینہ میں کس کے کہنے پر واپس آئے،شیخ رشید اہم بات کہہ دی

اسد عمر کابینہ میں کس کے کہنے پر واپس آئے،شیخ رشید اہم بات کہہ دی
اسد عمر کابینہ میں کس کے کہنے پر واپس آئے،شیخ رشید اہم بات کہہ دی

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کا دوست ہوں، ان کے ساتھ کھڑا ہوں،میں وزارت کا بھوکا نہیں،کابینہ میں عوام کی آواز ہوں،انہوں نے کہا کہ اسدعمر کام کا آدمی ہے وزیراعظم کو کہا کہ اسد عمر کو واپس لے عمران خان نے میری بات مانی ،اسدعمر کو واپس آتے آتے 7،6ماہ لگ گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکمرانی میں وقت گزرنے کاپتہ نہیں چلتا، ایم ایل ون عمران خان کے دور میں ہی بنے گا، چند ما ہ میں افتتاح کریں گے ،مودی کے دورمیں جنگ کے شدیدخطرات ہیں،مودی نے کوئی مکارانہ حرکت کی توعوام پاک فوج کےساتھ مل کرلڑیں گے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لال چوک سے لال حویلی کا خون کا رشتہ ہے،پاکستان دنیا بھرکے مسلمانوں کی آخری امیدہے،بھارت سے جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی