”ڈاکٹر عدنان کے ٹیکوں کی وجہ سے ہی نوازشریف ۔۔“فیاض الحسن چوہان نے حیران کن بیان جاری کر دیا

”ڈاکٹر عدنان کے ٹیکوں کی وجہ سے ہی نوازشریف ۔۔“فیاض الحسن چوہان نے حیران کن ...
”ڈاکٹر عدنان کے ٹیکوں کی وجہ سے ہی نوازشریف ۔۔“فیاض الحسن چوہان نے حیران کن بیان جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ڈاکٹر عدنان کے ٹیکوں کی وجہ سے ہی نوازشریف اس حالت کو پہنچے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ نوازشریف کی دل کی بات لب پر آ ہی گئی ہے ، ڈاکٹر عدنان کی وجہ سے نوازشریف کی یہ حالت ہے ، نوازشریف اور شہبازشریف کا پورا ٹبر اس وقت لندن میں ہے ، آل شریف کا ایجنڈاہے کہ کسی طریقے سے مریم کو باہر لے جایا جائے ، مریم نواز مجرم اورسزا یافتہ ہیں ، مریم کو نکالنے کیلئے شریف کاندان ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے ، اب ان کی شاہی خواہش ہے کہ مریم کو بھیجا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کے ٹویٹس ایسے تھے کہ نوازشریف اب گئے تو جب گئے ، مریم کو صرف ایک بیماری ہے کہ کسی طریقے سے جان چھوٹ جائے ، ڈاکٹر عدنان کی شکل اور حالات دیکھیں تو یہ خود بیچارہ مریض ہے ، ڈاکٹر عدنان کے ٹیکوں کی وجہ سے ہی نوازشریف اس حالت کو پہنچے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -