نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  



ہملٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیڈن پارک ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے۔ شریاس ائیر نے 107 گیندوں پر 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لوکیش راہول 88، پرتھوی شا 20، مایانک اگروال 32، ویرات کوہلی 51 اور کیدر جادھیو 26 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

نیوزی لینڈ نے کی جانب سے ٹم ساﺅتھی سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں85 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کولن ڈی گرینڈہوم اور ایش سودھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف راس ٹیلر کی عمدہ سنچری کی بدولت 48.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ راس ٹیلر نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 84 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے جبکہ مارٹن گپٹل نے 32، ہینری نکولس نے 78، ٹام بلنڈل نے 9، ٹام لاتھم نے 69، جیمی نیشام نے 9، کولن ڈی گرینڈہوم نے 1 اور مچل سینٹنر نے 12 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 84 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی اور شردل ٹھاکر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل