کھیلوں کے شائقین کے لیے بڑی خبر، سعودی ولی عہد فٹ بال فرنچائز ’مانچسٹر یونائیٹڈ‘ کی خریداری کے خواہاں، کتنی رقم کی پیشکش کر دی؟سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے

کھیلوں کے شائقین کے لیے بڑی خبر، سعودی ولی عہد فٹ بال فرنچائز ’مانچسٹر ...
کھیلوں کے شائقین کے لیے بڑی خبر، سعودی ولی عہد فٹ بال فرنچائز ’مانچسٹر یونائیٹڈ‘ کی خریداری کے خواہاں، کتنی رقم کی پیشکش کر دی؟سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی فٹ بال کے کھیل میں دلچسپی کے متعلق سبھی جانتے ہیں۔ اب انہوں نے مبینہ طور پر فٹ بال فرنچائز مانچسٹریونائیٹڈ کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے اور فرنچائز کی مالک ’گلیزر فیملی‘ کو ساڑھے 3ارب پاﺅنڈ (تقریباً 7کھرب 6ارب 55کروڑ روپے) کی پیشکش کر دی ہے۔ دی سن کے مطابق قبل ازیں شہزادہ محمد نیوکاسل یونائیٹڈ بھی خریدنا چاہتے تھے۔ گزشتہ ماہ جن لوگوں نے نیوکاسل یونائیٹڈ کی سب سے زیادہ قیمت لگائی ان میں شہزادہ محمد سرفہرست تھے۔

نیو کاسل یونائیٹڈ کے مالک مائیک ایشلے نے گزشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا کہ شہزادہ محمد کے ساتھ ان کی گفتگو نہیں ہو رہی، جس پر مائیک کے قدرے خفگی کا بھی اظہار کیا۔ مائیک کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فرنچائز 34کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 68ارب 64 کروڑ روپے) میں فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ ابھی یہ قصہ ختم نہ ہوا تھا کہ اب شہزادہ محمد کے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے اور مالکان کو خطیر رقم کی پیشکش کیے جانے کی افواہ سامنے آ گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ گلیزر فیملی کو شہزادہ محمد نے یہ پیشکش 18ماہ قبل کی تھی۔ واضح رہے کہ گلیزر فیملی نے 2005ءمیں یہ فرنچائز 79کروڑ پاﺅنڈ میں خریدی تھی۔ اب اگر وہ ساڑھے 3ارب پاﺅنڈ میں اسے شہزادہ محمد کو فروخت کر دیتے ہیں تو انہیں خطیر منافع حاصل ہو گا۔

مزید : کھیل