مقبوضہ کشمیر کو مقتل گاہ بنانے والے نرنیدر مودی کا انجام بہت برا ہوگا:ڈاکٹریاسمین راشد

مقبوضہ کشمیر کو مقتل گاہ بنانے والے نرنیدر مودی کا انجام بہت برا ...
مقبوضہ کشمیر کو مقتل گاہ بنانے والے نرنیدر مودی کا انجام بہت برا ہوگا:ڈاکٹریاسمین راشد

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صحت پنجاب  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نریندرمودی معصوم کشمیریوں پر ظلم کی انتہاء کر کے اپنا بھیانک اورمکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لے آیاہے،بھارت جھوٹی جمہوریت اور درندگی کی مثال بن چکا،مقبوضہ کشمیر کو مقتل گاہ بنانے والے نرنیدر مودی کا انجام بہت برا ہوگا۔

یوم یکجہتی کے موقع پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر صحت پنجاب  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مودی نے اپنے اندر کے جانور کو نکال کر ہزاروں کشمیریوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے ہیں،پوری دنیا میں بھارتی حکومت کے کشمیریوں پر ظلم کے اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان کے بچے بچے کی زبان پر ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ بلند ہے،نریندر مودی کشمیریوں کا حق خودارادیت چھین کر ظلم کی حکومت زبردستی مسلط کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے،پاک فوج کی بہترین حکمت عملی نے خطے کو بہت بڑی تباہی سے بچایا ہے،مقبوضہ کشمیر کو مقتل گاہ بنانے والے نرنیدر مودی کا انجام بہت برا ہوگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور