”میں اور میری ٹیم پوری طرح تیار ہیں، وسیم اکرم اور ڈین جونز۔۔۔“ عماد وسیم نے دبنگ اعلان کر دیا

”میں اور میری ٹیم پوری طرح تیار ہیں، وسیم اکرم اور ڈین جونز۔۔۔“ عماد وسیم نے ...
”میں اور میری ٹیم پوری طرح تیار ہیں، وسیم اکرم اور ڈین جونز۔۔۔“ عماد وسیم نے دبنگ اعلان کر دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ اس سال کراچی کنگز کو بہت زبردست کرکٹر ملے ہیں اور ٹیم بہت متوازن ہے، ہوم کراﺅنڈ کے سامنے کھیلنے کا بہت مزہ آئے گا، کراچی کنگز کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جس کے باعث پی ایس ایل بہت دلچسپ ہو گی، میری فٹنس بہترین ہے اور میں ٹورنامنٹ کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔ کراچی کنگز کی کپتانی کرنا بہت اعزاز کی بات ہے اور کراچی کنگز کے مداح ٹیم کو صرف کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، بحیثیت کپتان کوشش ہوتی ہے سب کو ساتھ لے کر چلوں ، منصوبے کے مطابق کھیلیں گے تو نتائج مثبت آئیں گے،بیٹنگ میں مزید بہتری کی کوشش کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم لیجنڈ ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جبکہ ڈین جونز بہترین کوچ اور جارحانہ مزاج رکھتے ہیں اور حریف ٹیم کیخلاف بہترین منصوبہ بندی کرتے ہیں، کوشش ہوتی ہے جو رول ملے اس میں بہترین پرفارم کروں ، شرجیل خان کو ٹیم میں شامل کرکے بہت خوشی ہوئی ہے اور وہ کراچی کنگز کیلئے میچ ونر ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید : کھیل