اسلام آباد کے 30پٹرول پمپ شہریوں کو لوٹتے پکڑے گئے، کس کس کمپنی کے ہیں اور طریقہ واردات کیا تھا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد کے 30پٹرول پمپ شہریوں کو لوٹتے پکڑے گئے، کس کس کمپنی کے ہیں اور ...
اسلام آباد کے 30پٹرول پمپ شہریوں کو لوٹتے پکڑے گئے، کس کس کمپنی کے ہیں اور طریقہ واردات کیا تھا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد انتظامیہ نے ایک ماہ سے پٹرول پمپوں کے خلاف ایک مہم شروع کر رکھی ہے جس میں اب تک 30پٹرول پمپوں کی طرف سے شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف سامنے آ چکا ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ان تیس پٹرول پمپوں میں سے بعض نے مشینوں کی نوزلز ٹیمپر کر رکھی تھیں اور بعض شارٹ سیلنگ کر رہے تھے۔

اس ایک مہینے کی مہم میں اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف پیٹرول پمپوں کومجموعی طور پر 19لاکھ 10ہزار روپے کے جرمانے کیے ہیں۔ ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ لیبر وقار انور کا کہنا تھا کہ ”اس مہم کا آغاز چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کے حکم پر کیا گیا۔ جن کمپنیوں کے پٹرول پمپ نوزل ٹیمپرنگ یا شارٹ سیلنگ کے ذریعے شہریوں کو لوٹ رہے تھے ان میں شیل، اٹک، ہیسکول، پی ایس او، ٹوٹل پارکو اور دیگر کمپنیوں کے پٹرول پمپ شامل تھے۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد