سات لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ملازم اچانک کروڑ پتی بن گیا، کوئی لاٹری نہیں لگی بلکہ۔۔۔ ایسی خبر کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

سات لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ملازم اچانک کروڑ پتی بن گیا، کوئی لاٹری نہیں ...
سات لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ملازم اچانک کروڑ پتی بن گیا، کوئی لاٹری نہیں لگی بلکہ۔۔۔ ایسی خبر کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازم نے کمپنی کو 1کروڑ 47لاکھ درہم (تقریباً 61کروڑ 84لاکھ روپے) کا چونا لگا دیا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ شخص اومان کا شہری تھا جو دیئرا کے علاقے میں واقع ٹیلی کام کمپنی کی برانچ میں کام کرتا تھا۔ وہ گاہکوں کو خراب سکریچ کارڈ کے عوض نئے کارڈ دیتا تھا اور خراب کاڈرزکو بھی سسٹم سے ڈیلیٹ نہیں کرتا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق یہ شخص کمپنی کو کروڑوں کا نقصان بنا کر لگژری زندگی گزار رہا تھا۔ اس نے ایک بینٹلے اور ایک رینج روور خرید رکھی تھی اور رولیکس کی مہنگی گھڑیاں پہنتا تھا۔ کمپنی کو جب احساس ہوا کہ اس شخص کی تنخواہ 17ہزار 196درہم ماہانہ ہے لیکن وہ اس تنخواہ سے کہیں زیادہ امیر ہو گیا ہے تو حکام نے تحقیقات شروع کیں جن میں اس کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی اور کمپنی نے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ عدالت میں ملزم کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید : عرب دنیا