سکول ٹیچرنے آٹھویں کلاس کی 3طالبات کو اپنے کیبن میں لے جا کر ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ تہلکہ مچ گیا، گرفتار کرلیاگیا

سکول ٹیچرنے آٹھویں کلاس کی 3طالبات کو اپنے کیبن میں لے جا کر ایسی شرمناک حرکت ...
سکول ٹیچرنے آٹھویں کلاس کی 3طالبات کو اپنے کیبن میں لے جا کر ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ تہلکہ مچ گیا، گرفتار کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک سکول ٹیچر نے آٹھویں جماعت کی 3طالبات کو اپنے کیبن میں بلا کر ایسی غلیظ حرکت کر ڈالی کہ پولیس نے دھر لیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ملزم نے ان تینوں طالبات کو 6جنوری کے دن اپنے کیبن میں بلایا اور اپنے موبائل فون پر انہیں فحش فلمیں دکھاتا رہا۔ ان لڑکیوں میں سے ایک نے گھر جا کر اپنے گھروالوں کو اس واقعے سے آگاہ کر دیا جنہوں نے پولیس کمشنر کو خط لکھ کر کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسر اشلیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ ”ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن تفتیش مشکل درپیش آ رہی ہے کیونکہ کوئی لڑکی یا ان کے والدین بدنامی کے ڈر سے آگے آنے کو تیار نہیں ہیں۔ ہم نے کچھ لڑکیوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں اور انہی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ہے۔ ان لڑکیوں نے بتایا کہ ٹیچر نے انہیں ضروری کام کے بہانے کیبن میں بلایا اور اپنے فون پر فحش فلم دکھاتا رہا۔ فلم دکھانے کے بعد اس نے کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی۔“