بھارت دنیاکی ڈارلنگ تھی لیکن عمران خان نے ۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان نے نریندر مودی کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

بھارت دنیاکی ڈارلنگ تھی لیکن عمران خان نے ۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان نے نریندر ...
بھارت دنیاکی ڈارلنگ تھی لیکن عمران خان نے ۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان نے نریندر مودی کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن  لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ مقبوضہ کشمیرمیں صرف اِنسان ہی نہیں قلم بھی قیدہے،کشمیری حق کومٹانےکیلئےہندوستان کی تمام کوششیں ناکام ہونگی،بھارت دنیاکی ڈارلنگ تھی،عمران خان کی کامیاب سفار تکاری کےباعث ڈارلنگ کا رول جابر ولن میں تبدیل ہو گیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو اجاگر کرنےکےلیےمیڈیا موثرہتھیار ہے،بھارت نہیں چاہتا کہ اس کی ریاستی دہشتگردی دنیا پر عیاں ہو،مقبوضہ کشمیر میں صرف انسان ہی نہیں قلم بھی قید ہے،مقبوضہ کشمیر کودنیا کی سب سےبڑی جیل میں تبدیل کردیاگیا ہے،مقبوضہ وادی میں آزادسوچ اوررائےکا گلا گھونٹا جا رہا ہےلیکن ہندوستان کو اس بات علم ہونا چاہئے کہ سوچ اور جذبوں کو قید نہیں کیا جا سکتا ،ظلم اور جبر سے آزادی کی تحریک کو نہیں کچلا جا سکتا،آزادی کا جذبہ کبھی پابند سلاسل رکھا نہیں جا سکتا ، آج ملک کا بچہ بچہ کشمیری عوام سے یکجہتی کر رہا ہے،پاکستان کے 22کروڑ عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوام متحدہ کا ادارہ کمزور کو طاقتور سے تحفظ دینے کیلئے بنایا تھا لیکن بد قسمتی سے طاقتور نے اس ادارہ کو اپنے مقصد کیلئے یرغمال بنا لیا ہے،اقوام متحدہ کا ادارہ اپنی افادیت کھو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صحافتی برادری کشمیر کے مقید صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیر کی آزادی کی تحریک میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے، بھارت فی الفور مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھا کر کشمیریوں کو ان کا حق دے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا پر بھارتی جعلی سیکولرازم کا پردہ فاش کر دیا، اقوام متحدہ کو پیش کی گئی یاداشت میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھائے،ہندوستانی فوج کی جانب سے کشمیری خواتین کی بے حرمتی کیلئے بڑھتے قدموں کو روکا جاے،کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کیخلاف اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔

مزید :

قومی -