چین کے بعد سعودی عرب میں بھی برڈ فلو کا انکشاف

چین کے بعد سعودی عرب میں بھی برڈ فلو کا انکشاف
چین کے بعد سعودی عرب میں بھی برڈ فلو کا انکشاف

  



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں پہلے کورونا وائرس کی وباءپھیلی اور گزشتہ ہفتے مرغیوں کے ایک فارم میں برڈ فلو آگیا اور 25ہزار سے زائد مرغیاں تلف ہو گئیں۔ اب چین کے بعد سعودی عرب میں بھی برڈ فلو کا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں برڈ فلو کا کیس سامنے آیا ہے۔ یہ وائرس ریاض کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک فارم پر مرغیوں کو لاحق ہوا ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس فارم پر مرغیوں کو ’این 5ایچ 8‘ برڈ فلو لاحق ہوا ہے جو بہت خطرناک ہے تاہم یہ وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ ابالخلیل کا کہنا تھا کہ ”ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ایچ 5این8کے متعلق بتا چکی ہے کہ یہ انسانوں میں منتقل نہیں ہو سکتا چنانچہ اس حوالے سے شہریوں کو متفکر ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہم اس وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور اس کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ “ انہوں نے بتایا کہ ”یہ وائرس 2017ءمیں بھی سعودی عرب میں رپورٹ ہوا تھا اور ہم نے اس پر قابو پا لیا تھا۔“

مزید : عرب دنیا