وفاقی وزیرمملکت زرتاج گل چھوٹی سی بات پر یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب چھوڑ کر چلی گئیں

وفاقی وزیرمملکت زرتاج گل چھوٹی سی بات پر یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب چھوڑ کر ...
وفاقی وزیرمملکت زرتاج گل چھوٹی سی بات پر یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب چھوڑ کر چلی گئیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل پہلی قطار میں نشست نہ ملنے پر ناراض ہو کر ایوان صدر میں منعقد یوم یکجہتی کی تقریب چھوڑ کر چلی گئیں۔تفصیل کے مطابق وزیر مملکت نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں وفاقی وزیر ہوں میرے لئے آگے نشست کیوں نہیں رکھی گئی، ایوان صدر کے پروٹوکول عملہ نے وضاحت کی کہ آپ تاخیر سے آئی ہیں، تقریب شروع ہوئے کافی وقت ہوچکا ، اب کسی کو اٹھا کر آپ کیلئے نشست کا اہتمام نہیں کیا جاسکتا جس پر وہ برہم ہوگئیں اور تقریب کا بائیکاٹ کر کے ایوان صدر سے رخصت ہوگئیں۔یاد رہے کہ سینیٹ میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر بھی تاخیر سے پہنچے تو انہیں چوتھی قطار میں جگہ ملی۔

مزید : قومی