اس مرتبہ 5 فروری جس طرح منایا جا رہا ہے وہ پہلے۔۔۔حریت رہنما مشعال ملک کو پاکستانیوں نے حیران کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نےکہاہےکہ پاکستان کے 23 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،اس مرتبہ5 فروری کی جو نوعیت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی، آپ سب لوگ اسی طرح ہماری آواز بنیں،پوری دنیا سے مقبوضہ وادی کا رابطہ ختم کر دیا گیا ہے،پوری دنیا میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کیا جائے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز دبائی جا رہی ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں شکریہ ادا کرتی ہوں کہ ہر گلی، ہر کوچے میں کشمیر کی آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں اور ہر مرتبہ پاکستان کے23 کروڑ عوام ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہوتے ہیں، اس مر تبہ5 فرری کی جو نوعیت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی آپ سب لوگ اسی طرح ہماری آواز بنیں۔مشال ملک نے مزید کہا کہ 5 اگست کو ہندوستا ن نے خوفناک فیصلہ کیا تھا اور بھارت نے مقبوضہ وادی میں کرفیو لگا کر بند کر رکھا ہے، پوری دنیا سے مقبوضہ وادی کا رابطہ ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کیا جائے۔ کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ کچھ دیر کی خاموشی ہے پھر شور آئے گا، تمہارا تو وقت ہے ہمارا دور آئے گا جبکہ بھارت نے حریت رہنماؤں کو قید میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔