کوہ پیما کو بچانے والے پاک فوج کے پائلٹس کو فرانس نے ایسا اعزاز دے دیا کہ آپ کو بھی فخر ہوگا

کوہ پیما کو بچانے والے پاک فوج کے پائلٹس کو فرانس نے ایسا اعزاز دے دیا کہ آپ ...
کوہ پیما کو بچانے والے پاک فوج کے پائلٹس کو فرانس نے ایسا اعزاز دے دیا کہ آپ کو بھی فخر ہوگا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی کوہ پیما کو نانگا پربت سے ریسکیو کرنے والے پاک آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس کو فرانس کے فرانس نیشنل ڈیفنس برونز میڈل سے نواز دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میوزیم میں ایوی ایشن پائلٹس کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میںلیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت پاک آرمی ایوی ایشن کے سینئر فوجی افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں فرانسیسی کوہ پیما کو نانگا پربت سے ریسکیو کرنے والے پائلٹس کو ایوارڈ دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہ پیما مس الزبتھ ریول 2018 میں نانگا پربت پر پھنس گئی تھیں، پاک فوج ایوی ایشن کے پائلٹس نے فرنچ سفارتخانے کی درخواست پر انہیں ریسکیوکیا۔ فرانسیسی جوائنٹ فورس بحر ہند کے کمانڈر نے فرانس نیشنل ڈیفنس برونز میڈل سے بہادر پائلٹس کو نوازا ۔

مزید : دفاع وطن