کراچی کنگز کا میچ وننگ پلیئر کون ہے ؟کپتان عماد وسیم نے بتا دیا

کراچی کنگز کا میچ وننگ پلیئر کون ہے ؟کپتان عماد وسیم نے بتا دیا
کراچی کنگز کا میچ وننگ پلیئر کون ہے ؟کپتان عماد وسیم نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جارح مزاج بیٹسمین شرجیل خان کو ٹیم کے لیے میچ وننگ پلیئر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل کی ٹیم میں شمولیت سے خوشی ہوئی، وہ میچ وننگ ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال کراچی کنگز کو بہت زبردست کرکٹر ملے،ہماری ٹیم بہت متوازن ہے اور ہوم کراوڈ کے سامنے کھیلنے کا مزہ زبردست ہوگا۔عماد وسیم نے کہا کہ فٹنس بہترین ہے اور پی ایس ایل کیلئے پوری طرح تیارہوں، کراچی کنگزکی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، فینز ٹیم کوصرف جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، بحیثیت کپتان کوشش ہوتی ہے سب کو ساتھ لےکر چلوں اگر منصوبے کے مطابق کھیلیں گے تونتائج مثبت آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آرہےہیں، غیرملکی کھلاڑیوں کے آنے سے پی ایس ایل اور دلچسپ ہوجائےگی، ڈرافٹ میں ڈین جونز اور وسیم اکرم کے ساتھ مشاورت شامل تھی، امید نہیں تھی کہ اتنے اچھے کھلاڑی مل جائیں گے۔

مزید :

کھیل -