عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے ہٹ دھرمی کا ثبوت دیا،دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو کشمیر سے جدا نہیں کر سکتی:مولانا فضل الرحمن خلیل

عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے ہٹ دھرمی کا ثبوت دیا،دنیا کی ...
عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے ہٹ دھرمی کا ثبوت دیا،دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو کشمیر سے جدا نہیں کر سکتی:مولانا فضل الرحمن خلیل

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصارالامہ کےسربراہ فضل الرحمن خلیل نےکہاہےکہ ہندوستان نےمقبوضہ کشمیر کےبےگناہ عوام کو دبانے ، ڈرانے اور محکوم بنانےکےلئےبین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئےاپنی افواج سرینگرمیں اتارکرہٹ دھرمی کاثبوت دیا،پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کےدکھ اوردرد کو اپنا دکھ درد سمجھتی ہے،دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو کشمیر سے جدا نہیں کر سکتی،5 فروری کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمن خلیل کا کہنا تھا کہ ”یوم یکجہتی کشمیر “کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت ملنے تک چین و سکون سے نہیں بیٹھیں گے،ہندوستانی فوج کی جانب سے لگائے گئے طویل ترین کرفیو ،ٹارچر سیلز اورسفاکانہ قتل عام کے باوجود آج بھی کشمیر کے غیور عوام اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ان کی تحریک کو تقویت پکڑ رہی ہے،کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو دبانے کی خاطرہندوستان ستر سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی شرمناک مثالیں قائم کر رہا ہےجبکہ اقوام عالم کی جانب سے ایسے گھناؤنے، شرمناک اورانسانیت سوز اقدامات پر مبہم سی مذمت کے علاوہ آج تک عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔مولانا فضل الرحمن خلیل کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قراردادوں پر ہر صورت عمل کروائے،وہاں ہونے والے قتل عام کو فوری طور پر بند کروائےاور کشمیری عوام کو انکی منشا کی مطابق جینے کا حق دلوائے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد