آصفہ بھٹو زرداری کی 27ویں سالگرہ منفرد انداز میں منائی گئی

آصفہ بھٹو زرداری کی 27ویں سالگرہ منفرد انداز میں منائی گئی
آصفہ بھٹو زرداری کی 27ویں سالگرہ منفرد انداز میں منائی گئی

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی دختر آصفہ بھٹو زرداری کی 27ویں سالگرہ دبئی میں منفرد انداز میں منائی گئی۔ آصفہ بھٹو زرداری تین فروری 1993ءکو لندن میں پیدا ہوئیں۔ 3 فروری کو آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ پی پی پی ویمن ونگ اور پی پی پی کے جیالوں نے دبئی کے نیلگوں اور گہرے سمندر میں بحری جہاز پر منائی، سالگرہ کا خصوصی اہتمام عائشہ منیر ہانس سینئر وائس پریذیڈنٹ پی پی پی ویمن ونگ گلف نے کیا تھا۔ سالگرہ کی تقریب میں شیریں درانی، انعم خان درانی، نجمہ شاہ، طاہرہ مغل، نجمہ جیلانی، سمیہ ناز، نجمہ احسان، تسنیم، فرح احسان، میاں منیر ہانس، ملک محمد اسلم، نثار خٹک، نیاز خاں شانگلہ، چودھری علی جٹ، غضنفر نقوی، عرفان قمر گوندل، امین سرگانہ، فضل درانی، محمد جمن اور شفیق صدیقی نے شرکت کی۔

اس موقع پر تالیوں کی گونج میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، پی پی پی کے جیالوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی جبکہ مبارکباد کے پیغامات آصفہ بھٹو زرداری کو بھی بھجوائے گے۔ اس موقع پر عائشہ منیر ہانس نے کہا کہ ہم ہر خوشی اور غم کے موقع پر پی پی پی اور بھٹو خاندان کے ساتھ ہیں۔ پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان کا جب بھی کوئی خوشی یا غم کا موقع آئے گا ہم اسے منائیں گے اور پارٹی سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

اس موقع پر پی پی پی کے دیگر کارکنوں اور شرکائے تقریب نے بھی سالگرہ کے تہنیتی پیغامات بھجواتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد پارٹی کارکنوں کو آپس میں جوڑے رکھتا ہے اور پارسٹی سے رشتہ و تعلق مضبوط ہوتا ہے۔ جیالوں نے کہا کہ پی پی پی صحیح معنوں میں عوام کی جماعت ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو پاکستان کے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ پیپلزپارٹی کل بھی عوام کی مقبول جماعت تھی، آج بھی پیپلزپارٹی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہے جبکہ مستقبل میں بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی قیادت سنبھالیں گے اور اپنے آباﺅ اجداد کا ادھورا مشن پورا کریں گے۔ تقریب کے آخر میں میزبان عائشہ منیر ہانس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع پرتکلف ڈنر سے کی۔

مزید : عرب دنیا /تارکین پاکستان