پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کب ہو گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کب ہو گی؟ ...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کب ہو گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی جمعرات کو ہو گی جبکہ ددونوں کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کمرشل فلائٹ کے ذریعے براستہ دوحہ اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے مہمان کھلاڑیوں اور سٹاف کو خوش آمدید کہا اور پھر ہوٹل پہنچایا گیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کا پہلا میچ جمعہ سے راولپنڈی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کی پریکٹس جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ہے جبکہ پریکٹس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے، ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی جمعرات کو ہی کی جائے گی۔

مزید :

کھیل -