امریکی سفارتخانے میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، ملزم کون ہے اور اب کہاں ہے؟

امریکی سفارتخانے میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، ملزم کون ہے اور اب کہاں ہے؟
امریکی سفارتخانے میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، ملزم کون ہے اور اب کہاں ہے؟

  



نئی دلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں امریکی سفارتخانے کے ملازم نے 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ بچی امریکی سفارتخانے کے ہاﺅس کیپنگ سٹاف کی بیٹی ہے جو اپنے والدین کے ساتھ سفارتخانے میں ہی مقیم ہے۔ دوسری جانب 25 سالہ ملزم ڈرائیور کی فیملی بھی سفارتخانے میں رہتی ہے، بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ہفتہ کے روز صبح کے وقت اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور بچی کو اٹھا کر لے گیا۔

اتوار کے روز متاثرہ بچی کے والدین نے پولیس سے رابطہ کیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور کیس کی مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید : جرم و انصاف