جس جذبےاوراتحادکےساتھ پاکستان میں آج یوم کشمیر منایاجارہاہےوہ دنیا کے لئے پیغام ہے:فریال تالپور

جس جذبےاوراتحادکےساتھ پاکستان میں آج یوم کشمیر منایاجارہاہےوہ دنیا کے لئے ...
جس جذبےاوراتحادکےساتھ پاکستان میں آج یوم کشمیر منایاجارہاہےوہ دنیا کے لئے پیغام ہے:فریال تالپور

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپورنےکہاہےکہ  کشمیری اپنی جدوجہد میں اکیلےنہیں ہیں،پاکستانی قوم اُن کی پشت پر کھڑی ہے،جس جذبےاوراتحادکےساتھ پاکستان میں آج یوم کشمیر منایاجارہاہے،وہ دنیاکےلئےایک پیغام ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کا کہنا تھا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی انتہا کردی ہے،مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان تاحال بھارتی جیلوں میں قید اور باقی پوری آبادی محصور ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ، انسانی حقوق کے تمام ادارے اور عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں،کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی