کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن احتیاطی اقدام اٹھایا جائے،محکمہ صحت صورتحال پر کڑی نظر رکھے:عثمان بزدار

 کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن احتیاطی اقدام اٹھایا جائے،محکمہ صحت ...
 کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن احتیاطی اقدام اٹھایا جائے،محکمہ صحت صورتحال پر کڑی نظر رکھے:عثمان بزدار

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں انسداد پولیو کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور کرونا وائرس سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیراور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کو پولیو فری بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے بعض شہروں میں پولیو کے کیسز سامنے آنا انتہائی تشویشناک امر ہے،پولیو فری پنجاب کے لئے کمیونٹی کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے،پنجاب کےداخلی راستوں پر بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلانے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،ہائی رسک اضلاع پر خصوصی فوکس کیا جائے،انسداد پولیو کے لئے 3600 ورکرز کی بھرتی کی اجازت دے دی ہے،جہاں پر پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں وہاں پر غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا قومی ذمہ داری ہے، انسداد پولیوکےلئےسب کومربوط اندازمیں کام کرناہے،بچوں کامحفوظ مستقبل ہم سب کیلئےاہم ہے،والدین اپنے بچوں کوپولیو سےمحفوظ رکھنےکیلئےویکسینیشن کرائیں، کوئی بچہ پولیو ویکسینیشن سے محروم نہیں رہنا چاہئے،انسداد پولیو کیلئے مقررکردہ اہداف کے حصول کیلئے محنت سے کام کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں تساہل یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں،صوبے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن احتیاطی اقدام اٹھایا جائے، محکمہ صحت صورتحال پرکڑی نظررکھے،پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ مشتبہ مریضوں کےلئےآئیسولیشن وارڈ قائم کیاجائے،کرونا وائرس کے حوالے سے محکمہ صحت میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کروں گا۔سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر نے انسداد پولیو کے لئے کئے جانے والے ا قدامات اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری،سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری وزیراعلیٰ کوآرڈینیشن،ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندگان او رمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور