بھارت کو مسلسل تیسرے میچ میں جرمانے کی سزا مل گئی مگر کیوں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

بھارت کو مسلسل تیسرے میچ میں جرمانے کی سزا مل گئی مگر کیوں؟ جان کر آپ کو بھی ...
بھارت کو مسلسل تیسرے میچ میں جرمانے کی سزا مل گئی مگر کیوں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

  



ہملٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کو مسلسل تیسرے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے، یہ سزا نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں کیا گیا جبکہ اس سے قبل کھیلی گئی ٹی 20 سیریز کے آخری دو میچز میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں سے جیت حاصل کی تاہم اس میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت میں 4 اوورز کم کرائے جس کے باعث انہیں میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، میچ ریفری کرس براڈ نے جرمانے کی سزا عائد کی جسے ویرات کوہلی نے قبول کر لیا اور اس وجہ سے باقاعدہ سماعت کی ضرورت بھی نہ رہی۔

اس سے قبل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں سلو اوور ریٹ کی بنیاد پر بھارتی ٹیم کو میچ فیس کا 40 فیصد جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ پانچویں میچ میں میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت کسی بھی ٹیم کی جانب سے سلو اوور ریٹ کے باعث فی اوور میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

مزید : کھیل