تحریک انصاف کے رہنما نے چرس کا فائدہ بتا دیا ،اس کی تجارت کے حوالے سے بھی حیران کن بات بتا دی

تحریک انصاف کے رہنما نے چرس کا فائدہ بتا دیا ،اس کی تجارت کے حوالے سے بھی ...
تحریک انصاف کے رہنما نے چرس کا فائدہ بتا دیا ،اس کی تجارت کے حوالے سے بھی حیران کن بات بتا دی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے بھی چرس اور افیون کے تیل کے فوائد گنواتے ہوئے اسے دیگر ممالک کو برآمد کرنے کی حمایت کردی۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عمر کوٹ میں گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت چرس اور افیون کی آئل فیکٹریوں کا استعمال کچھ ملکوں نے جائز کردیا ہے، جیسے پاکستان میں گندم ہوتی ہے اور یہ بھی برآمد کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اِس وقت تھوڑا سا گوگل پر سرچ کرلیں تو اس کی عالمی مارکیٹ میں قانونی تجارت 4 بلین ڈالر سے اوپر ہے جو کہ صرف امریکا میں ایک بلین ڈالر ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے ملکی برآمدات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان برآمدات بڑھانے کی کوشش کی کررہا ہے، قانونی طور پر بھنگ کا تیل بیچا جاسکتا ہے تو اس میں برائی نہیں سمجھتا۔

مزید : قومی